بنی گالہ : وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر افراد کی فائرنگ-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرانخان کی بنی گالہ سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں،نجی ٹی وی چینل کے مطابق سفید رنگ کی کار میں سوار 4 لڑکوں نے عمرانخان چوک پر فائرنگ کی ۔
بنی گالا: وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ pic.twitter.com/new4CVLDxC
— GNN (@gnnhdofficial) August 8, 2021
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا فائرنگ کرنیوالے اوباش نوجوان نشے میں تھے پولیس کے مطابق جب انہیں گرفتار کیا گیا تب وہ نشے کی حالت میں تھے اور سفید رنگ کی کورولا گاڑی میں سوار تھے جنہوںنے 9 ایم ایم پسٹل سے فائرنگ کی-
وزیر اعظم کا این سی او سی کو خراج تحسین
بنی گالہ کے علاقے میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کے نام جہانزیب نثار، عبدالمعیز، مصطفیٰ حسین اور حسنین بتائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ایک شادی میں شرکت پر بھی سیکیورٹی پر سوالات اٹھے جب ایک شخص نے وزیراعلیٰ کے جانے کے بعد پی ٹی آئی ایم پی اے اسد کھوکھر کے بھائی پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔ وہ شخص وزیراعلیٰ کی آمد پر ہی اسلحہ سمیت وہاںموجود تھا ۔
جبکہ اس قسم کا ایک واقعہ کچھ روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پیش آیا تھا جہاں ایک مسلحشخص نے وہاں تک پہنچ گیا۔