وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

0
48

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا کابینہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں اہم شخصیات کو سیکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں سیکرٹری داخلہ بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں کابینہ کو پاکستان پوسٹ کی لیز پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈی جی کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

قومی سلامتی اجلاس: افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی کیا ہو گی، حکومتی بیان…

وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی 104 ایکڑ زمین کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ دیگر معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کا گزشتہ انتظامیہ کے انخلا کے فیصلے کی توثیق بلاشبہ تنازع کا منطقی حل ہے، پاکستان تمام افغان گروہوں کی نمائندگی کے ساتھ ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کے اصول پر سختی سے کاربند رہے گا، پاکستان اپنے پڑوس میں امن و استحکام چاہتا ہے، پاکستان سیاسی تصفیے میں سہولت کاری کے لیے عالمی برادری اور افغان سٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کرے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ کابل میں پھسنے پاکستانیوں، سفارتکاروں، صحافیوں کے لیے اقدامات کیے جائیں، کابل میں پھنسے عالمی اداروں کے نمائندگان کی واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور ریاستی مشینری کی تعریف کی-

Leave a reply