وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہے جو پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر بے عزت ہوتا تھا اب کم کر کے بھی بے عزت ہی ہو رہا ہے-
باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان جائیں تو جائیں کہاں وہ عوام کے لئے کوئی بھی کام کر لیں کسی چیز کی قیمت بڑھا دیں یا ریلیف دے دیں عوام کی طرف سے داد و تحسین ملنے کی بجائے انہیں اُلٹا تنقید کا سامنا کر نا پڑتا ہے-
ہمارا کپتان وہ واحد وزیراعظم ہے جو پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر بے عزت ہوتا تھا اور اب کم کر کے بھی بے عزت ہی ہو رہا ہے ۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 9, 2020
اسی حوالے سے ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارا کپتان وہ واحد وزیراعظم ہے جو پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر بے عزت ہوتا تھا اور اب کم کر کے بھی بے عزت ہی ہو رہا ہے ۔
پاکستان کے عوام کو اول تو پہلے حکومت کی جانب سے کوئی سکھ کا سانس اور ریلیف ملتا ہی نہیںاگر کہیں کوئی آسانی اور سہولت غلطی سے مل بھی جائے تو اس سہولت اور ریلیف کو عوام الناس تک پہنچنے ہی نہیں دیا جاتا.
یاد رہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم نے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جس پر جہاں عوام خوش ہوئی وہیں پٹرول بیچنے والی کمپنیاں ناراض ہو گئیں اور پٹرول نایا ب ہو گیا جس پر عوام کو پریشانی کا سامنا ہے عوام کو تیل مل ہی نہیں رہا اور جہاں مل رہا ہے وہاں پر مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ پٹرول پچاسی یا نوے یا سو روپے لیٹر تک بھی فروخت کیا جارہا ہے اس کے باوجود بھی عوام کو پیٹرول کے حصول کے لیے انہیں کئی کئی گھنٹوں دھکے کھانا پڑتے .ہیں.
پٹرول کہیں مہنگا تو کہیں نایاب، بحران پر لاہوری پھٹ پڑے باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ