وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 2روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، وہ جدہ پہنچے تو جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنرمکہ خالد الفیصل بن عزیز نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا .وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ،مشیرخزانہ اورمعاون خصوصی اوورسیزبھی ہیں.
وزیراعظم عمران خان سعودی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں،وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم سعودی قیادت کےساتھ کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے ،سعودی قیادت سے ملاقات میں معاشی تعلقات کے فروغ پر بھی بات ہوگی
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے دوسری طرف ایران سعودی تنازعے میں امریکی وزیرخارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ ہے
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے اور تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی ہے،. وزیراعظم عمران خان نے تخریبی کاروائیوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت اور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کےامن اورعالمی معیشت کونشانہ بنانےکی ہرکوشش سےمقابلہ کیاجائےگا
وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے