آرمی چیف مدت ملازمت توسیع،وزیراعظم سے اہم شخصیات کی ملاقات، عمران خان نے کیا کہا؟

0
29

آرمی چیف مدت ملازمت توسیع،وزیراعظم سے اہم شخصیات کی ملاقات، عمران خان نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل انور منصور خان اور سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات ہوئی ہے، اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی کاروائی سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سمری تیار کرنے کی ہدایت کی . اس حوالہ سے اٹارنی جنرل اور فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت بھی کی.اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بارے میں بھی بریف کیا،

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، بحث کے بعد فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائیگا؟

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ایک اور سمری کی تیاری جاری

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نئی سمری بنائی جائے جس میں غلطیاں نہیں ہونی چاہئے. جو قانونی تقاضے ہیں وہ پورے کئے جائیں ، حکومت اپنے فیصلے پر مکمل طور پر قائم ہیں، سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی تھی، اپنے فیصلے پر قائم ہیں.

واضح رہے کہ آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ آپ بوجھ خود اٹھائیں ہمارے کندھے کیوں استعمال کرتے ہیں، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ نے کہا کہ قانون سازی میں تین ماہ چاہئیں‘۔ہم تین ماہ کیلئے اس میں توسیع کردیتے ہیں۔اگر 3 ماہ میں قوانین تیار ہوگئے تو پھر آرمی چیف کو 3 ماہ کی توسیع مل جائے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کیا ہم آپ کی بات پرلکھ دیں کہ 3 ماہ میں قوانین بنادیں گے،اٹارنی جنرل نے کہا قانون سازی کیلئے چھ ماہ کا وقت دیاجائے۔نیا قانون بنانے کے لیے وقت لگے گا جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ سے 72 سال میں قانون نہیں بنا اتنی جلدی کیسے ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا جنہوں نے ملک کی خدمت کی ہمارے لئے ان کا بڑا احترام ہے۔لیکن ہم آئین اور قانون کا سب سے زیادہ احترام کرتے ہیں

Leave a reply