وزیراعظم کی افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

0
29

وزیراعظم کی افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

باغی ٹی وی :سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکنہ کوشش کرے گا۔


واضح‌رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے دوسری مدت کےلئے حلف اٹھا لیا،ان کے سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کو صدر ماننے سے انکار کرتے ہوئے کابل میں صدارت کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
خبرایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیاہے،حلف برداری کی تقریب میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد ، نیٹو فورسز کے کمانڈجنرل سکاٹ ملرسمیت دیگر نے شرکت کی۔ دوسری جانب عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کو صدر ماننے سے انکار کردیا اور کابل میں صدارت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے

حلف برداری کی تقریب میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد ، نیٹو فورسز کے کمانڈجنرل سکاٹ ملرسمیت دیگر نے شرکت کی۔ دوسری جانب عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کو صدر ماننے سے انکار کردیا اور کابل میں صدارت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے
افغانستان میں اقتدار کی جنگ، اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ دونوں صدر بن گئے، اشرف غنی پر راکٹ حملہ

دوسری جانب اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب پر راکٹ حملہ کیا گیا ، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اشرف غنی کی گاڑی راکٹ حملے میں تباہ ہو گئی، اشرف غنی محفوظ رہے.

Leave a reply