اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات کی –
باغی ٹی وی : وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور ان کو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.
وزیراعظم نے محمد ریاض سے کہا کہ آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم نے محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی، انہوں نے ہدایت کی کہ محمد ریاض کو ان کی پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت دی جائے۔
پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع، 1500 شادیوں کے لیے درخواستیں طلب
وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور کہا کہ ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں،ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیےاقدامات تیز کیے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بہبود اور انہیں روزگار کے پائیدار مواقع فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل کی جائے، نوجوان کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
تمام دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی ایجنسی را ہے، وزیراعلٰی بلوچستان
محمد ریاض نے مالی تعاون اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کی ترویج کےلیے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا.