وزیراعظم عمران خان کی ہندوبرادری کوہولی کی مبارکباد

0
55

وزیراعظم عمران خان کی ہندوبرادری کوہولی کی مبارکباد

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی ہندوبرادری کوہولی کی مبارکباد، ہندوبرادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار بہت مبارک ہو . وزیرا عطم پاکستان عمران خان نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے ہوئے مبارکباد دی ہے . انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ہندو برادری کو اس موقع پر مبارک باد پیش کی ہے . اور کہا ہے کہ ہماری ہندو برادری کو رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو.

آج ہندو برادری پاکستان سمیت پوری دنیا میں رنگوں کا تہوار ہولی جوشو خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے . ۔ہندوؤں کے مطابق یہ تہوار اچھائی کی، برائی پر فتح اور موسم بہار کی آمدکو اجاگر کرتا ہے۔

لوگوں نے ایک دوسرے کے قدرتی رنگ لگائے، رنگوں سے بھرے غبارےایک دوسرے پر پھینکے اور مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں. پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری بھی اپنی خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کررہی ہے،اس سلسلے میں گھروں اور گلیوں کو سجایا گیا ہے۔

دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے اقلیتی برادری نے بازاروں سے سجاوٹ کے سامان کے علاوہ آتش بازی کا سامان بھی خریدا ہے۔اس روز لوگ سفید لباس پہنتے ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر محظوظ ہوتے ہیں۔
شام ڈھلتے ہی مختلف شہروں میں ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا جائے گا جبکہ مندروں مں پوجا کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہولی کے دوسرے روز ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر خوشی کا اظہار کیا جائے گا جس میں نوجوان، بچے، بوڑھے سبھی ہولی کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔

ہولی موسمِ بہار کا تہوار ہے جو سردیوں کا موسم ختم ہونے پر منایا جاتا ہے

Leave a reply