مزید دیکھیں

مقبول

میری پہچان پاکستان کی کمیٹیوں کے اجلاس ، موجودہ حالات کا جائزہ

ملک بھر میں میری پہچان پاکستان کے زیرِ اہتمام...

پاکستان سے پہلی حج پرواز عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی

پاکستان سے پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے...

ہارورڈ یونیورسٹی میں‌وزیر خزانہ کی عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

کیمبرج، میساچوسٹس :وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب، نے ہارورڈ...

پیپلز پارٹی نے سندھ میں تین دن جشن منانے کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے متنازعہ کینالوں کے...

پاک بھارت بڑھتی کشیدگی،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی...

وزیراعظم کی کوئی خاص ملاقاتیں نہیں دیکھیں۔ ملیحہ لودھی

سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی توجہ ملک کے اندرونی معاملات میں ہونی چاہیے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر نگراں وزیراعظم کی کوئی خاص ملاقاتیں نہیں دیکھیں۔ سابق سیکریٹر خارجہ اعزاز چوہدری کہتے ہیں کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس بہت اہم ہوتا ہے، پاکستان کو دنیا سے امداد کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ جنرل اسمبلی دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، جنرل اسمبلی میں 193 ممالک کی نمائندگی ہوتی ہے، جس میں بین الاقوامی اور خطے کے امور پر بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی بدحالی کا سامنا ہے، ’نگراں حکومت کی توجہ ملک کے اندرونی معاملات میں ہونی چاہیے۔

جبکہ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی میں خارجہ پالیسی مضبوط نہیں ہوسکتی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں، سابق سفیر نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کی کوئی خاص ملاقاتیں نہیں دیکھیں، سابقہ ادوار میں عالمی سربراہان سے ملاقات کا وقت نہیں ملتا تھا۔

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور سابق سیکریٹر خارجہ اعزاز چوہدری نے ”پروگرام روبرو“ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس بہت اہم ہوتا ہے، نگراں وزیراعظم نے تمام اہم ایشوز پر بات کی۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر بھی بات کی۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےخلاف افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے۔

عالمی اداروں کی جانب پاکستان کی امداد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دنیا سے امداد کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کا موسمی تبدیلی پر بات کرنا بھی ٹھیک تھا، موسمی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے خود اقدامات کرنے ہوں گے۔

بھارت کی مختلف ممالک میں مداخلت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں بھارتی ریاستی دہشت گردی تشویشناک ہے، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے۔ سابق سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو پکڑا گیا تھا، دنیا میں پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں اسلحہ کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتا، امریکا کو چین کی وجہ سے بھارت کی ضرورت ہے۔