وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آشیانہ میں میری بے گناہی ثابت ہوئی ، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ سمیت پارٹی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے، آج وقت نے ثابت کیا کہ ہم بےگناہ تھے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنے، عمران خان کی حکومت نے ترقی کے بجائے ملک دشمن اقدامات کیے، ملک کو آئی ایم ایف کے جال میں پھینکنے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، عمران خان توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور القادر ٹرسٹ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،

وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں ،وزیراعظم شہباز شریف ، فواد حسن فواد، احد چیمہ اور دیگر نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کی درخواستیں دائر کر دیں، عدالت میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب تفتیشی رپورٹ میں کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی نیب نے سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا کرپشن کے شواہد نہیں عدالت بری کرنے کا حکم دے

نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں کلیئر قرار دیا ہے، نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ میں شہبازشریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا ، آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت سرکاری خزانے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے اور نہ ہی کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کا کوئی فائدہ لیا

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

 

Shares: