وزیر اعظم کی سرزنش نامناسب تھی: سابق سفیروں کی تنظیم کا خط

باغی ٹی وی : وزارت خارجہ کے ایک سو سے زیادہ ریٹائڑڈ افسران سمیت دیگر سابق سفارتی عملے پہ مشتمل تنظیم نے اپنے خط میں کہا کہ سفیروں کی سرزنش نامناسب تھی جس کی وجہ ملک کی سفارتی مشنوں کے اس کام کو نہ سمجھنا ہے جو وہ بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود کر رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق سفیروں کی تنظیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں انہوں نے وزیراعظم کے ٹیلی ویژن پر نشر کیے جانے والے خطاب میں پاکستانی سفارت کاروں کی سر عام سرزنش پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سابق پاکستانی سفیروں کی ایسوسی ایشن جس میں وزارت خارجہ کے ایک سو سے زیادہ ریٹائڑڈ افسر بھی شامل ہیں،نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سفیروں کی سرزنش نامناسب تھی جس کی وجہ ملک کی سفارتی مشنوں کے اس کام کو نہ سمجھنا ہے جو وہ بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود کر رہے ہیں۔

کسی بھی ادارے میں ہمیشہ خامیاں موجود ہوتی ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہوتی اور جو لوگ حد سے بڑھ جائیں مکمل چھان بین کے بعد ان کا محاسبہ ہونا چاہییے۔مناسب اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے بغیر پورے ادارے کی مذمت نامناسب اور بلاجواز ہے۔

Shares: