پاک آرمی، نیوی اوراین ڈی ایم اے سپورٹ کررہے ہیں، وزیراعظم کی جانب سےامدادکی پیشکش پرشکریہ، مراد علی شاہ
باغی ٹی و ی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے ویڈیولنک کےذریعےاین سی سی اجلاس میں شرکت کی ہے جس میں وزیراعلیٰ کوبریفنگ دی گئی کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا کی صورتحال کم رہی،
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا اورسیکھنا ہوگا،بچوں اور بزرگوں کو خاص طور پر بچنا ہوگا،تعلیمی ادارے ایس او پیزکےتحت کھولنے چاہئیں،کراچی میں بارش کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،
پاک آرمی، نیوی اوراین ڈی ایم اے سپورٹ کررہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کی جانب سےامدادکی پیشکش پراظہارتشکر بھی کیا .سندھ میں آپ کے ساتھ بیٹھ کر پلان بناؤں گا.پورا صوبہ بارش سے متاثر ہے،وزیراعظم نے کہا ہےاگلے ہفتے کراچی آرہے ہیں.