وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، ایجنڈے کے اہم امور کی تفصیلات آگئیں
باغی ٹی وی رپورٹ : وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرا عظم کی زیر صدارت آج ہوگا.اجلاس میں اہم ملکی امور پر غور اور فیصلے ہوں گے
وفاقی کابینہ اجلاس میں 7 وزارتیں اور ڈویژنز کی سمریوں پرفیصلے اور بریفنگ دی جائیںگی . اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز، تدارک اور انتظامات پربریفنگ دی جائے گی
ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کےتحت کی سماعت پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی.پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تقرری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے . اس کے علاوہ پاکستان ایکسپو سینٹرز .کے چیئرمین،بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے. کابینہ اجلاس میں ایک ایجنڈے کا اضافہ، ایک ڈراپ کردیا گیا
کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرےگی.کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرےگی. کورونا ویکسین کے حصول کے لئے کابینہ آج ڈیوٹی چھوٹ کی منظوری دے گی. نوشہرہ میں ریلوے ڈویژن کی سمری ایجنڈے سے نکال دی گئی. نوشہرہ میں ریلوے اوروزارت دفاع کے درمیان کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرکاتنازع ایجنڈے میں شامل
متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈکے سی ای اورانا عبدالجبارکے استعفے کا معاملہ ،فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی تشکیل ، 1997 میں اسٹیبلشمنٹ سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر نظرثانی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے .