وزیرِ اعظم کی زیر صدارت کورونا کی صورت حال بارے اہم اجلاس

0
42

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت کوروناکی صورت حال بارے اہم اجلاس

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کورونا کی صورتحال اور وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیرِ اطلاعات سینٹر شبلی فراز، وزیرِ داخلہ اعجاز احمد شاہ، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر، وزیر، برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے کوویڈ ڈاکٹر فیصل سلطان، چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے
٭ اجلاس میں کورونا کی صورتحال، ملک بھر کے ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈ ز کی تعداد میں اضافے کی صورتحال، آکسیجن کی طلب اورسپلائی، ملک کے بڑے شہروں کے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ اور عید الضحیٰ کے حوالے سے تیار کیے جانے والے ایس او پیز کے حوالے سے معاملات پر تفصیلی غور آئے.
٭ وزیرِ اعظم کو چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں کوویڈ کے لئے مخصوص بیڈز کی تعداد میں اضافے کے لئے کی جانے والی کوششوں اور اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ۔ چئیرمین این ڈی ایم نے بتایا کہ آئندہ ماہ کے وسط تک ملک بھر میں 2150بیڈز کا اضافہ کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں کی جانب سے پیش کی گئی ڈیمانڈ اور اب تک بیڈز کی فراہمی کی صورتحال پر اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
٭ وزیر برائے صنعت و پیداوار نے آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
٭ ملک کے بڑے شہروں میں شناخت کیے جانے والے ہاٹ سپاٹس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
٭ وزیرِ اعظم نے بیڈز اور آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اوربین الاقوامی تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے بہتر نتائج موصول ہوئے ہیں۔
٭ سمارٹ لاک ڈاؤن پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دیا کہ اس حکمت عملی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے جہاں ایک طرف مقامی رہنماؤں اور کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے وہاں اس حوالے سے ٹائیگر فورس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں تاکہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر نہ صرف عوام کو سمارٹ لاک ڈاؤن کے بارے میں آگاہی فراہم کریں بلکہ اس کے نفاذ اور اسکے مقاصد کے حصول میں انتظامیہ کی معاونت کر سکیں۔
٭ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ عیدالضحیٰ کے پیش نظر ایس او پیز کو صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے جلد از جلد حتمی شکل دے کر ان کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ عید الضحیٰ غیر معمولی حالات میں منائی جا رہی ہے۔موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ عوام کی حفاظت کے لئے واضح ایس او پیز جلد از جلد مرتب کرکے ان کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply