وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کیا فیصلہ ہوا کہ مولانا نے سر پکڑ لیا

0
49

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کیا فیصلہ ہوا کہ مولانا نے سر پکڑ لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کرتارپور راہداری کے افتتاح سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں کرتار پور کوریڈورکے افتتاح سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں بھارت اوردنیا بھر سے آنے والے سکھ زائرین کی سہولت کاری سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شرکت کی، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ ،سیکریٹری دفاع ، سیکریٹری مذہبی امور و دیگر سینیر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی،وزیراعظم نے سکھ زائرین کے لیے سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ کرتار پورراہداری کھولنے سے سکھوں کوساری عمر کے لیے دوست بنا لیا،

کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔

Leave a reply