وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم امور پر ہوئے فیصلے

0
30

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم امور پر ہوئے فیصلے

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ختم ہو گیا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.اجلاس کا ایجنڈا آٹھ نکات پر مشتمل تھا جس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا معاملہ مؤخر ہوگیا ہے جب کہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی سی ای او کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مالی اسٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ناروے کے شہری کی حوالگی اور سہیل احمد کو برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست بھی وزیراعظم نے منظور کرلی ہے۔
سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف کے قانونی معاملات اور نیب آرڈیننس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس کے معاملے پر پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ نیب آرڈیننس وقت کی ضرورت تھا اور اپوزیشن کا شور شرابہ بے معنی ہے۔
واضح رہےکہ اس آرڈینینس کی وجہ سے بہت تنقید ہو رہی ہے ، عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ نیب سے بزنس کمیونٹی خوف میں ہے.نہوں نے بتایا کہ نئے نیب آرڈیننس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ ہماری حکومت سمال اور میڈیم انڈسٹریوں کی بھرپور معاونت کرے گی۔ شرح سود اس وقت اوپر ہے، انشا اللہ جلد نیچے آ جائے گی۔‏وزیراعظم نے نیب کو بزنس کمیونٹی میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا سرمایہ کاروں میں ایک نیب کا خوف تھا،نیب کوبزنس کمیونٹی سےدوررکھنابہت ضروری ہے

Leave a reply