وزیراعظم کی لبنانی ہم منصب سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا میں تعاون کی درخواست

وزیراعظم نے شام اور لبنان میں تعینات پاکستانی سفیروں سے بھی رابطہ کیا ہے
lebonan

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا میں تعاون کی درخواست کی ہے-

باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواست پر لبنانی ہم منصب نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے برادر اسلامی ملک کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم ہےانہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی، مستقبل میں بھی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران فلسطینی عوام کیلئے بھی جنگ بندی کے معاہدے پر زور دیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے شام اور لبنان میں تعینات پاکستانی سفیروں سے بھی رابطہ کیا ہے، شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کیلئے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کر دی وزیراعظم نے دمشق میں پاکستانی سفارتخانے کو معلوماتی ڈیسک اور پاکستانیوں سے را بطے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شام کی باغی ملیشیا حیات التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے ملک پر قبضے کے باعث سیکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، ہر سال لاکھوں پاکستانی مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عراق اور شام جاتے ہیں۔

Comments are closed.