سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی اطلاع وزیراعظم عمران خان کو اجلاس کے دوران دی گئی
منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور کے دورے پر ہیں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب،گورنر پنجاب نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، وزیراعظم عمران خان سے تاجروں کے وفد نے بھی ملاقات کی ہے، وزیراعظم تاجر برادری کے ساتھ اجلاس میں شریک تھے جب انہیں شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی اطلاع دی گئی
ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں
وزیراعظم عمران خان کو جب عباسی کی گرفتاری کی اطلاع دی گئی تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابرہے،ادارےقانون کی بالادستی کویقینی بنائیں،حکومت اداروں کےکام میں مداخلت نہیں کریگی
شاہد خاقان عباسی گرفتار، کہاں منتقل کیا جائے گا؟ نیب نے فیصلہ کر لیا
واضح رہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو آج لاہور سے گرفتار کیا ہے، عباسی کو ایل این جی کیس میں نیب نے طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے.