وزیراعظم کو "ہمت” پکڑنی چاہئے، بلاول

0
38

بلاول زرداری نے کہا ہے کہ غریب آدمی کو منہگائی کےسونامی میں دھکیل دیاگیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ عدالتی حکم پر ڈاکٹرز کی سفارشات پر عمل نہیں کر رہی،حکومت آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنیکی ہدایت پر عمل کرے ،حکومت آصف زرداری کو طبی سہولتوں سے محروم رکھ کر پی پی قیادت کو دباومیں لانا چاہتی ہے

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ ہم ظالم اور کٹھ پتلی حکومت کامقابلہ کرنے کو تیار ہیں،تھرپارکر کےعوام پیغام دیں گےکہ وہ کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں،ہم غیر جمہوری قوتوں سے مقابلہ کرتے آئے ہیں،خان صاحب نے خود تو احتجاج کا فائدہ اٹھایا،خان صاحب کواپنی بات پرقائم رہناچاہیے کہ احتجاج کیلیےتعاون کریں گے،حکومت کا خود اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کرناافسوسناک ہے،غریب آدمی کو منہگائی کےسونامی میں دھکیل دیاگیا ہے،

لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کیوں ہاری؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ بلاول بھی……..

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ کل رہبر کمیٹی اجلاس میں طے ہواتھا کہ سیاسی جمہوری احتجاج ہم سب کا حق ہے،پہلے دن سے وضاحت سےکہا ہے کہ پی پی مولانا کے احتجاج کوسپورٹ کر رہی ہے،جلسوں کے تحت ہم دباؤ جاری رکھیں گے ،حکومت کی پریشانی اور ڈر سب کےسامنے ہے،سیاسی جماعتوں کا احتجاج کیلیے اسلام آباد آنا ان کا حق ہے،پیپلز پارٹی ہر فورم سےاس حکومت کو بے نقاب کر رہی ہے،

بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ بلاول جواب دیں؟ ایسا کس نے کہہ دیا

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ ہم سب کامطالبہ ہے کہ نئے الیکشن کرائے جائیں، نئے الیکشن کیلیے انتخابی اصلاحات کرائی جائیں،وزیراعظم عمران خان کو تھوڑی ہمت پکڑنی چاہیے،وزیراعظم کوہر جلسے سے نہیں ڈرنا چاہیے،حکومت کو آزادی مارچ کی اجازت دینی چاہیے ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری اور پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا،ہم پارلیمان سے حکومت کےخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے،

بلاول نے اگر یہ…. نہ کیا تو اسکا کیا حشر ہو گا؟ فواد چودھری نے یہ کیا کہہ دیا

Leave a reply