وزیر اعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

0
49
PM Shehbaz

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جبکہ اماراتی سفیر نے وزیر اعظم کو متحدہ عرب امارات کی قیادت کی طرف سے COP28 میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا، جو 30 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک دبئی میں منعقد ہو گی۔

وزیر اعظم نے دعوت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں میں اماراتی قیادت کے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یو اے ای کی COP28 کی قیادت سے پاکستان جیسے ممالک، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے کا شکار ہیں، کے لیے بامعنی نتائج برآمد ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
اس سال جنوری میں صدر متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے کامیاب دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنا دونوں ممالک کی قیادت کا مشترکہ عزم ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات 17 لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a reply