وزیر اعظم میگا سپورٹس 2109 کے ضلعی سطح پر فائنل مقابلے

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلعی سطح پر وزیر اعظم میگا سپورٹس 2019 کے فائنل مقابلے ۔ڈی ای او سکینڈر ی منظور احمدملک مہمان خصوصی ،وزیر اعظم میگا پراجیکٹ 2019 ضلعی مقابلہ جات زنانہ ومردانہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہ وچکے ہیں ۔ ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے کرکٹ کے فائنل مقابلوں میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاہین آباد نے گورنمنٹ ہائر سکینڈر ی سکول چک نمبر 46 جنوبی کو تین رن سے ہرادیا ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈر منظور احمد ملک فائنل مقابلوںکے مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی او رطلباءکے کھیل کے معیار کو سراہا ۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ سرگودہا کی ٹیم ڈویژن سطح پر بھی کامیابی سمیٹے گی۔ قبل ازیں انہوں نے ایم سی ہائی سکول استقلال آباد او رگورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مومن کے مابین بیڈمنٹن مقابلہ جات بھی دیکھے جس میں ایم سی ہائی سکول استقلال آباد نے فتح حاصل کی جبکہ فٹ بال کے فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول سلانوالی نے گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول استقلال آباد کی جمناسٹک ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول معظم آباد کو شکست دی ۔ خواتین کے مقابلوں میں پائلٹ ہائی سکول کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 88 شمالی کو ہرایا جبکہ رسہ کشی کے مقابلے جامع گرلز ہائی سکول نے جیت لئے ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہا

Comments are closed.