اسلام آباد : وزیراعظم سمندرپارپاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے،ناقابل یقین حد تک وہ قدم اٹھا دیا جودنیا بھرکاکوئی حکمران نہ اٹھاسکا،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن پہنچانے کاسلسلہ شروع ہوچکا ہے ،

 

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن پہنچانے کیلئے حکومت نے خاص حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہپاکستانیوں کی مدد کیلئے بھی ٹائیگر فورس سے مدد لی جائے گی۔ اس میں مزید بہتری کیلئے حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی، بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی ٹائیگر فورس میں شامل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے عثمان ڈار سے ملاقات کی، اس موقع پر بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن کی فراہمی کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مشکل وقت میں ہم وطنوں کا خیال رکھیں گے، وفاقی حکومت سفارت خانوں کے ذریعےامداد کےحصول کوآسان بنائے گی، بیرون ملک ٹائیگرز مخیر حضرات کی مدد سےراشن کی تقسیم یقینی بنائیں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=SHe62ICsZ3k

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ٹائیگرز مشہور شخصیات اور مخیرحضرات سے فنڈزجمع کریں گے، یہ فنڈز دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے راشن فراہمی پر استعمال ہوں گے، رجسٹریشن کے لیے وزارت اوورسیز، ٹائیگرفورس مشترکہ پورٹل قائم کرے گی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کو کورونا وائرس کے باعث دیار غیر میں موجود ہم وطنوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، مشکل وقت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا، اسی مقصد کے لیے پیر سے ایک ویب سائٹ کا آغازکیا جائے گا، صورتحال کے پیش نظر سفارتخانوں کو خصوصی ہدایات جاری کریں گے، ویب سائٹ سے بیرون ملک پاکستانی وزیراعظم کے فنڈ میں عطیہ کرسکیں گے۔

 

یاد رہے کہ اس وقت دوسرے ملکوں میں قیام پزیر پاکستانیوں‌کی طرف سے ویڈیو پیغام آرہے ہیں جس میں وہ وزیراعظم کے اس اقدام سے اس قدر خوش ہیں کہ مشکل اور تکلیف کے باوجود بھی ان کے چہروں پرامید ، خوشی اوررونق دکھائی دیتی ہے ، وزیراعظم کی ہدایت پردنیا کے تمام ملکوں میں رہنےوالے تمام پاکستانیوں کو راشن فراہم کرنے کے اس فیصلے پرپاکستانی اپنے کپتان کے لیے دعائیں بھی کررہے ہیں اورایک امید کی کرن بھی دیکھ رہے ہیں‌

دنیا بھر میں پاکستانیوں کوجس طرح احترام اورمحبت سے راش تقسیم کیا جارہا ہے ، اس کےبارے میں ایک حکومت مخالف نجی ٹی وی نے بھی پرتگال سے ایک رپورٹ دیتے ہوئے اسے بہت سراہا ہے ،یہ بھی یاد رہےکہ دنیا بھرمیں یہ اعزاز صرف وزیراعظم پاکستان کو ہی حاصل ہے کہ جنہوں نے دنیا بھرمیں پھیلے ہوئے پاکستانیوں کو مشکل وقت میں نہ صرف یاد رکھا ہے بلکہ ان کی تمام تکالیف کے ازالے کا حکم بھی دیا

 

یہ بات بھی اہل پاکستان کے لیے دل کے سکون کے لیے کافی ہے کہ ان کے پیاروں کووہاں کی ایمبیسی ان کے گھروں تک راشن پہنچانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں ، اور ان کو کرونا کی اس وبا کے حملوں کے دوران گھروں سے بھی باہر نہیں نکلنا پڑتا سوائے ان لوگوں کے جوخود آکر لینا چاہتے ہیں‌

Shares: