وزیراعظم سی پیک کےتحت ایم ایل ون منصوبے کے اجلاس میں مطمئن ہوئے یا نہیں ‌ ، تفصیلات جاری

باغی ٹی وی رپورٹ :وزیراعظم کی زیرصدارت سی پیک کےتحت ایم ایل ون منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا. اجلاس میں وزیرریلوے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے شرکت کی. اجلاس میں سیکریٹری ریلوے،اقتصادی امور،خزانہ، منصوبہ بندی ڈیویژن اور سینئر افسران شریک ہوئے . وزیراعظم کوایم ایل ون منصوبےکےبارےاورموجودہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

وزیراعظم نےمنصوبے پراب تک کی پیشرفت پراطمینان کااظہارکیا. وزیراعظم نےسی پیک ایم ایل ون منصوبےکوپاک چین دوستی کی ایک شاندارمثال قراردیا. ان کا کہنا تھا کہ منصوبےسےپاکستان میں بین الاقوامی معیارکاجدیدکمیونی کیشن انفراسٹرکچرقائم ہوگا.ایم ایل ون منصوبہ ملکی صنعت کی ترقی اورروزگارکےمواقع پیدا کرے گا،

ان کا کہنا تھا کہ منصوبےسےپاکستان کی برآمدات بروقت عالمی منڈیوں میں پہنچ سکیں گی،قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا. سی پیک منصوبوں میں ایم ایل ون سب سےخطیرلاگت کامنصوبہ ہے،
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات میں ایک نئےباب کااضافہ ہوگا،

Shares: