کسی کو این آر او میں چھوٹ نہیں ملے گی چاہے کسی بھی بادشاہ کے پاس چلے جائیں, وزیراعظم کا سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
راولپنڈی :وزیر اعظم عمران خان نے سر سید ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ میں شیخ رشید ان کی ٹیم اور سر سید ایکسپریس کے پیچھے لوگوں کا مشکور ہوں اور شیخ صاحب نے جو میانوالی سے لاہور ایک لمبا سفر ہے ٹرین کا آغاز کیا میں ان کا مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب نے کہا کہ ریلوے کے اوپر 36 ارب کا خسارا تھا ہم ہر مشکلات کے باوجود 32 ارب پر لے کر آئے اگر سب دیانتداری سے کام کرتے تو اس وقت کامیاب ہوتے انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں خسارہ کے پیچھے کرپشن ہے انہوں نے کہا ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتا ہے اور یہ غریب کو غریب چھوٹے سے طبقے کو بھی غریب کردیتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ جو حالات ہیں دس سال میں پاکستان کا قرضہ تیس ہزار پر لے گئے تھے انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں شریف اور زرداری خاندان کے لوگ اپنے بچوں کے لیے پیسہ جمع کررہے تھے اور جب ہم ان کا پیچھا کریں تو کہتے ہیں کہ انتقامی کارروائی اور جب میں نے پانامہ کی بات کہ تو انہوں نے مجھ پر کیسز شروع کئے اس کو انتقامی کارروائی کہتے انہوں نے کہا جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے میں لندن نہیں بھاگا اور ہر کیس کا سپریم کورٹ کو جواب دیا اور میں نے رونا دھونا نہیں کیا اور نہ جلسے نکالے انہوں نے کہا کہ ہم ان سے جواب مانگیں گے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے قوم کو کنگال کیا میں ان سے حساب لوں گا یہ میرا وعدہ اور نا ہی این آر او کی چھوٹ دوں گا چاہے جس مرضی بادشاہ کے پاس چلے جائیں