مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم کو نہ این آراو ملے گا،نہ ڈیل اور نہ ہی ڈھیل،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے دھرنے میں ریاست مخالف بیانات دینے والوں پرپابندی نہیں لگائی تھی،موجودہ وزیراعظم نے عوام کاروزگاراورکاروبارسب کچھ بند کردیا،موجودہ حکومت نے اب تک کچھ بھی نہیں کیا،
شاہد خاقان عباسی سے جیل میں کون ملنا چاہتا ہے؟ درخواست دائر کر دی
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنی نالائقی کی وجہ سےکوئی نیامنصوبہ شروع نہ کر سکی، دھرنے کیلئے کنٹینر اورکھانے کی پیشکش کرنے والے آج مذاکرات کر رہے ہیں ،وزیراعظم کی مذاکراتی ٹیم مضحکہ خیز ہے،موجودہ وزیراعظم کو نہ این آراو ملے گا،نہ ڈیل اور نہ ہی ڈھیل،جوبھی عوام کی آوازاٹھائےگا تمام سیاسی جماعتیں ان کےساتھ کھڑی ہونگی،
آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ