وزیراعظم نے حج پیکج مہنگا ہونے بارے پوچھا تو میں نے کیا جواب دیا؟ وزیر مذہبی امور بول پڑے
وزیراعظم نے حج پیکج مہنگا ہونے بارے پوچھا تو میں نے کیا جواب دیا؟ وزیر مذہبی امور بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رواں برس حج گزشتہ سال کی نسبت 20 سے 25 ہزار روپے مہنگا ہوگا ہمارا خیال تھا کہ ہم کوشش کے بعد حج پیکج پانچ لاکھ روپے تک لے آئیں گے،
وفاقی وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ جب وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ حج کتنا مہنگا ہو گا تو میں نے ان کو اپنا اندازہ بتا دیا تھا،زیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ حج پیکج کو کم سے کم رکھیں۔ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ملائیشیا کی طرز کا حج فنڈ قائم کیا جائے۔ یہ دنیا بھر میں 100 بلین ڈالرز کی سالانہ صنعت ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے مہمانوں کو لے جانا اورواپس لانا بڑی ذمہ داری ہے اورساتھ ہی ثواب بھی ہے۔
وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79ہزار210 عازمین حج کرینگے
وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔
حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم
حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک
حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان
ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج
واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے رواں سال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال حج مزید مہنگا ہو گا، سعودی عرب میں ٹیکسز پر ٹیکسز کے نفاذ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حج اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، خواہش ہے کہ سستا حج کرا سکیں لیکن اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال حج مزید مہنگا ہو گا۔ حج اور کرتارپور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور ایک راہداری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔