بجٹ تجاویز،وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر اعلی سطحی اجلاس ہوا،
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی طور پر رقم مختص کی جائے.آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کو اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات شامل کئے جائیں.نوجوانوں کی اعلی تعلیم کیلئے پاکستان اینداؤمنٹ فنڈ قائم کیا جائے. بجٹ میں باصلاحیت اور حسن کارکردگی کے حامل طلباء اور طالبات کو آئی ٹی کے ہنر سے لیس کرنے کیلئے مفت لیپ ٹاپس کا پروگرام شامل کیا جائے.اینڈاؤمنٹ فنڈ سے نوجوانوں کو اعلی و پیشہ ورانہ تعلیم اور آئی ٹی میں مہارت کی تربیت دی جائے گی. وظائف و تعلیم کیلئے شفافیت اور میرٹ کے عنصر کو کلیدی اہمیت دی جائے .بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے منصوبے شامل کئے جائیں
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کسان پیکیج کے تحت شروع کئے گئے منصوبے جاری رکھے جائیں.بجٹ میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے شامل کئے جائیں.پن بجلی کے منصوبوں اور توانائی کے شعبے کی جدت کیلئے بجٹ میں خصوصی رقوم مختص کی جائے.ایسے منصوبے جو سست روی کا شکار ہو کر سالہا سال سے پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں اور اپنی اہمیت کھو چکے ہیں انہیں اس کے دائرہ کار سے نکالا جائے. بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرتے وقت صوبوں، متعلقہ شعبے کے اسٹیک ہولڈرز اور اتحادی جماعتوں کو مکمل اعتماد میں لے کر انکی تجاویز کو شامل کیا جائے
دوسری جانب بجٹ سے ایک ہفتہ قبل ایک کھرب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 114 ارب کے منصوبوں کی منظوری دی، آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ سے صرف ایک ہفتہ قبل 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ 114 ارب مالیت کے ان ترقیاتی منصوبوں کی منظوری وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی ،اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق 96 ارب کے 3 منصوبے حتمی منظوری کیلیے ایکنک کو بھیج دیے گئے ہیں جب کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کی لاگت میں 61 ارب روپے تک اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں 800 میگا واٹ مہمند ڈیم کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جس پر 13.8 ارب کی لاگت آئے گی جبک 22 ارب کا سندھ سولر پاور پراجیکٹ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے 1.7 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔جامشورو میں کینسراسپتال کی اپ گریڈیشن کام نصوبہ منظور کیا جس پر 1.8 ارب روپے لاگت آئے گی اس کے علاوہ اسکردو میں 3.6 ارب روپے کی لاگت سے یونیورسٹی کے قیام، ریلوے ڈویژن سکھر کے لیے 9.6 ارب کے ٹریک سیفٹی منصوبے سمیت گوادر ایسٹ بے کے لیے 1.4 ارب روپے کے انفرااسٹرکچر منصوبوں کی منظوری دی گئی
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ معیشت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے، ٹیکس آمدن نہ بڑھائی تو خسارہ بے قابو ہوجائے گا،پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے، بحیثیت قوم اب اسی راستے پر چلنا ہے، نویں جائزے کے مکمل ہونے کے لیے پرُ امید ہیں،وزیر اعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات چیت کے مثبت نتائج آنے کا امکان ہے، اسٹاف لیول معاہدے کے بعد حالات بہتر ہوں گے،آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرناسب سے بڑا چیلنج ہے
زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا