وزیراعظم نے سعودی حکام کو بتایا کہ مودی کی سوچ آرایس ایس کا نظریہ ہے، قریشی

0
44

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا دورہ اچھارہا،دورہ سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ پہنچنے پر شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کےساتھ ہمارےبہترین تعلقات ہیں ،سعودی تیل تنصیبات پرحملے کے بعد ان کے تاثرات سمجھے ،سعودی عرب کےساتھ جوتعلقات آج ہیں ،کچھ عرصہ پہلےتک نہ تھے ،سعودی عرب کےساتھ تعلقات میں پرانی گرمجوشی اوراعتمادبحال ہوچکاہے ،

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستان کاموَقف سامنے رکھا،وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کومودی سوچ سے آگاہ کیا ،وزیراعظم نے سعودی حکومت کوبتایاکہ مودی کی سوچ آرایس ایس نظریہ ہے ، گاندھی اورنہروکےسیکولربھارت کومودی اورآرایس ایس دفن کرچکےہیں،

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نےوزیراعظم عمران خان کوخصوصی طیارہ فراہم کیا،سعودی حکام نے وزیراعظم کوکہاآپ ہمارےمہمان ہیں،خصوصی طیارےمیں جائیں،

 

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا پہنچ گئے ہیں , وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقارعباس بخاری بھی ہمراہ ہیں،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ 27 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سامنے رکھیں گے، وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کریں گے، اسی طرح وہ امریکی تھنک ٹینکس سے بھی خطاب کریں گے اور بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کریں‌ گے،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل میڈیا سے بھی اجلاس کریں گے اور کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 21 سے 27 ستمبر تک امریکا میں رہیں گے، اس دوران وزیراعظم عمران خان امریکا میں کئی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پرمضبوط پاکستانی موقف پیش کریں گے۔اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقبا کریں گے. پاکستانی وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کریں گے ،جموں وکشمیرتنازع مجموعی طورپروزیراعظم عمران خان کی مصروفیات کامرکزرہےگا

وزیراعظم عمران خان امریکا می ماحولیاتی تبدیلی اورپائیدارترقی کےاجلاسوں میں شرکت کریں گے ،ماحولیاتی تحفظ اورتخفیف غربت سےمتعلق سیمینارسےبھی خطاب کریں گے .وزیراعظم عمران خان نفرت انگیزتقاریرکے خاتمےسےمتعلق مباحثےسے بھی خطاب کریں گے

پرنس محمدبن عبدالعزیزایئرپورٹ پرسعودی اعلیٰ حکام، پاکستان کے سفیر سمیت دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم عمران خان کورخصت کیا ،وزیراعظم سعودی ایئرلائن کےچارٹرڈ طیارےمیں مدینہ منورہ سےنیویارک روانہ ہوئے

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا،وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پرزور دیا ،وزیراعظم نےسعودی قیادت سےملاقاتوں میں مسئلہ کشمیربھرپورطریقےسے اجاگرکیا ،وزیراعظم نے سعودی شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سعودی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کوحقیقی بھائیوں کاتعلق قراردیا، مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانےکےعزم کا بھی اعادہ کیا گیا، پاکستان نے سعودی آئل تنصیبات پر حملےکی مذمت کی ،وزیراعظم نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا.

اعلامیہ کے مطابق سعودی قیادت نے واضح کیا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات حقیقی بھائی چارے پرمبنی ہیں ، سعودی قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا،سعودی قیادت نے کشمیر کاز کےلیے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ،سعودی قیادت نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے پراتفاق کیا،

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی سلامتی اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے بھرپورساتھ دینے کاعزم کیا،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی جارہی ہے،مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اورلاک ڈاوَن فوری طورپرختم کیا جائے ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،

وزیراعظم عمران خان نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر ہیں، وزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طورپرکھولا گیا، وزیراعظم عمران خان اور ان کے ہمراہ وفد نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی.

بیت اللہ شریف پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا خانہ کعبہ کےکلید برداراورحرم انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا، اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ،وزیراعظم عمران خان نے عمرہ بھی ادا کیا،

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے، جدہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے سعودی آرامکوکی تنصیبات پر حملےکی مذمت کی،وزیراعظم نےسعودی فرمانرواکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےبھی آگاہ کیا،ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی موجودتھے

وزیراعظم عمران خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی، وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب پہنچنے پر گورنر مکہ نے انکا استقبال کیا تھا،

اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہوں گے وزیراعظم، پیشنگوئی ہو گئی

Leave a reply