وزیراعظم نے امریکا میں ایسا اعلان کیا کہ پی پی اور ن لیگ کے ہوش اڑ گئے

0
56

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سے جیل میں ٹی وی اور اے سی کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، مریم شور مچائے گی لیکن ہم نے فیصلہ کر لیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کیپٹیل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران جیلوں میں قید سیاسی رہنماوں‌ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ کوئی جیل کی سزا ہوتی ہے جس میں وہ رہ رہے ہیں۔ پاکستان واپس جاکر ان کے جیل خانوں سے ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کی سہولت واپس لے لیں گے، مجھے پتہ ہے کہ مریم بی بی بہت شور مچائیں گی۔ لیکن نواز اور زرداری اسی صورت جیل سے باہر آسکتے ہیں کہ وہ قوم کا لوٹا ہواپیسہ واپس کر دیں۔ جب بھی آصف زرداری جیل جاتا ہے تو وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ہسپتال پہنچ جاتا ہے اور وہ زیادہ تر قید تو ہسپتال میں گزارتا ہے، آصف علی زرداری آپ کو بھی ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کے بغیر جیل میں رکھیں گے.

وزیراعظم عمران خان جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔ سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاءکے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.

Leave a reply