وزیر اعظم نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کردیا

باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر میانوالی پہنچے جہاں انہوں‌ نے کندیاں‌ میں‌ موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا. وزیراعظم آج نمل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں بھی مدعو ہیں‌ جہاں‌ وہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج اپنے آبائی شہر میانوالی کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کیا، اس موقع پر عمران خان کو شجرکاری مہم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ تقریب کے دوران صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے اپنے خطاب میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام سے متعلق آئندہ کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو 12 موسم دئیے ہیں.بچوں کے مستقبل کیلئے شجرکاری مہم انتہائی ضروری ہے،انگریز کا چھوڑا گیاجنگل ختم ہوگیا ہے،کندیاں میں جنگل ہواکرتا تھا ،انہوں نےکہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا جنگل میں درخت ہی نہیں.کندیاں میں وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو اندازہ نہیں کہ شجر کاری کتنی ضروری ہے۔کراچی کی تمام گرین بیلٹ، پارک اور یہاں تک سرکاری نرسری پر خاص قبضے ہیں۔ نوجوانوں کو سب پتا ہے لیکن جب حکومتی جماعت قبضہ کرے تو کون مزاحمت کر سکتا ہے.کندیا ں میں بیری کےدرختوں سےشہد فراہم ہوگا.وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ جن لوگوں نے جنگلات کی زمین پر قبضہ کیا ان سے مجرموں کی طرح نمٹا جائے اور انھیں جیلوں میں ڈالا جائے کیونکہ یہ لوگ ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔واضح‌رہے کہ ان کے ساتھ اس موقع پر وفاقی اور پنجاب حکومت کا بہت بڑا عملہ ساتھ تھا.

Shares: