سینٹ الیکشن ، وزیر اعظم نے اتحادی جماعت کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامل علی آغا کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے (ق) لیگ کی قیادت نے ملاقات کی اس ملاقات میں میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الہٰی نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر سینیٹ الیکشن میں (ق) لیگ کے امیدوار کامل علی آغا کے نام کی حمایت کا اعلان کیا۔ادھر حکومت نے سینیٹ انتخاب کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سپیکر پرویز الہٰی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمد سرور اس میں شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے لیگی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ سینیٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے۔ حکومت کی جانب سے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور شفقت محمود شریک ہوئے۔ملاقات میں چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعظم کو پنجاب اسمبلی کے نئی عمارت کے افتتاح کے لئے بھی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی

ادھر سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کی طرح حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی کو درخواست دیں ، پی پی چیئرمین بلاول زرداری امیدوار انٹرویو کے بعد فائنل کریں گے

دوسری جانب جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی ،جماعت اسلامی نے عدالت سے صدارتی ریفرنس کا جواب دینے کے بجائے واپس بھیجنے کی استدعا کر دی،جماعت اسلامی نے تحریری موقف سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،جماعت اسلامی نے جواب میں کہا کہ اوپن بیلٹ کیلئے صرف قانون نہیں آئین میں بھی ترمیم کرنا ہوگی،سینیٹ انتخابات کیسے کرانے ہیں فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنے دیا جائے،سینیٹ انتخابات پر آئین کے آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے،

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں

سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

Shares: