بھارتی سازش کو کیسے بے نقاب کیا وزیر اعظم نے بتادیا

0
30

وزیراعظم نے بھارتی سازش کو بے نقاب کرنے کا بتادیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹؤیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ اس طرف دلائی ہے کہ بھارت خطے کی جمہوری قوتوں کو نظر انداز کرنے اور ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے اپنے ذرائع استعمال کر رہا ہے . پاکستان میں انتہائی پسندی کو برآمد کر کرہا ہے اور اس سسلسے میں اپنے فنڈز ، تھنک ٹینک اور تنظیموں کا استعمال کرر رہا ہے .


واضح رہے پاکستان نے اقوام متحدہ کو ایک ڈوزیئر دیا ہے جس میں‌ بھارت کے پراپیگندہ اور منفی سرگرمیوں کا بتایا ہے. کہ بھارت انٹرنیٹ پر جعلی خبروں کے خلاف کام کرنے والی تنظیم ’’ای یو ڈس انفو لیب‘‘ نے بھارتی جھوٹ کی فیکٹری ’’انڈیا کرونیکل‘‘ اور ’’ای یو کرونیکل‘‘ کو بے نقاب کر دیا۔

تنظیم کے مطابق بھارت ویب سائٹ ’’انڈین کرونیکل‘‘ کے ذریعے جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔ انڈین کرونیکل اقوام متحدہ کی تنظیموں اور صحافیوں کے جعلی اکاؤنٹس سے جعلی خبریں پھیلاتی ہے۔

این جی او کے مطابق ’’انڈین کرونیکل‘‘ نے یورپی یونین کے لیے نئی ویب سائٹ بنائی ہے۔ یورپی قانون سازوں اور صحافیوں کے جعلی اکاؤنٹس بنا کر ان سے جعلی مضامین شیئر کرائے جاتے ہیں۔بھارتی نیوز ایجنسی ’’اے این آئی‘‘ ان جعلی خبروں کو بھارت میں پھیلاتی ہے۔ بھارت میں بزنس ورلڈ میگزین اور دیگر ادارے انہیں شائع کرتے ہیں۔ اس سے بھارت اور یورپی یونین میں پاکستان مخالف بیانیہ پھیلایا جاتا ہے۔

بھارتی ادارہ Srivastava اس کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ یہ تنظیم پاکستان اور چین کے خلاف منفی مواد کی تشہیر میں ملوث ہے۔ جعلی خبروں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مہم کو غلط رنگ دیا جاتا ہے۔

ای یو ڈس انفو لیب کی تحقیق کے مطابق بھارت 15سال سے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو غلط مواد کے ذریعے گمراہ کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ساڑھے سات سو جعلی میڈیا گروپ اور دس سے زائد جعلی این جی اوز سے پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف پراپیگنڈے کے ایک اور منظم منصوبے کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس کے مطابق دنیا بھر میں بھارت کے زیر انتظام 265 جعلی نیوز سائٹس پاکستان کی منفی تصویر پیش کرنے اور پاکستان کے حوالے سے رائے عامہ ، حکومتی اہلکاروں، عوامی نمائندوں اور تھنک ٹینکس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔

یورپی تھنک ٹینک یورپی یونین ڈس انفولیب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خود کو یورپی پارلیمنٹ کا نمائندہ میگزین کہنے والی ویب سائٹ ای پی ٹوڈے ڈاٹ کام نے پاکستان میں اقلیتیوں کے متعلق بے شمار خبریں شائع کیں، یہ ویب سائٹ بھارتی سٹیک ہولڈرز کے زیر انتظام ہے۔

ویب سائٹ سری واستو نامی ایک گروپ سے منسلک تھنک ٹینکس، این جی اوز اور کمپنیوں کے ایک نیٹ ورک کا حصہ ہے جس میں معروف ناموں والی ویب سائٹ جیسا کاہ نئی دہلی ٹائمز اور تھنک ٹینک جیسا کہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار نان الائنڈ سٹیڈیز (ٓئی آئی این ایس) شامل ہیں۔

اس نیٹ ورک کے مختلف این جی اوز مثلاً یورپین آرگنائزیشن فار پاکستانی منارٹیز اور پاکستانی ویمن ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کیساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ویب سائٹ کے نام حقیقی اور معروف ویب سائٹس اور نشریاتی اداروں کے ناموں سے ملتے جلتے رکھے گئے ہیں، یہ مختلف معروف اور مصدقہ ایجنسیوں کی خبروں کا مواد شائع کرتی ہیں بھارت سے متعلقہ مظاہروں اور واقعات کی کنٹرولڈ کوریج کرتی ہیں۔

پاکستان مخالف مواد شائع کرتی ہیں اور بڑی مہارت کے ساتھ پاکستان کے خلاف عالمی اداروں، نمائندوں، حکومتی عہدیداروں اور عوام کی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔

علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رد عمل میں کہا کہ اب عالمی طور پر اس معاملے کی تصدیق ہو چکی ہے، کوئی شک؟

Leave a reply