بطور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے کس اقدام کو وزیراعظم نے سراہا

0
42

بطور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے کس اقدام کو وزیراعظم نے سراہا

باغی ٹی وی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر قیصر بریار اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری سلیم بریار نے ملاقات کی .ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے
چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت کا برا حال ہے، تاجر معیشت کو سنبھالنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں:
قیصر بریار نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے سیالکوٹ میں یونیورسٹی کیلئے 6 سو ایکڑ زمین خریدنے کے اقدام کو وزیراعظم عمران خان نے سراہا:.سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت کا برا حال ہےتاجر برادری اس مشکل وقت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے:.چودھری پرویزالٰہی نے مچھ میں ہزارہ برادری کے کان کنوں کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا . سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار کو سیالکوٹ میں تنظیم سازی کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپیں
مسلم لیگی کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا .پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی:
عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکنوں کو بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار کیا جائے. قیصر بریار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر چیمبر کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا گیا:

Leave a reply