موٹروے زیادتی کیس اور کراچی میں بچی کا قتل،وزیراعظم نے نوٹس لےلیا

0
40

وزیراعظم نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی اور کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے واقعات کا نوٹس لے لیا

باغی ٹی و ی : وزیراعظم عمران خان نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی اور کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور ملکی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی مروا اور گزشتہ رات موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا۔

وزیراعظم عمران خان کا ان دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرموں کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا ہے۔

معاون خصوصی برائے داخلہ اور احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور موٹروے پرپیش آنے والے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

لاہور رنگ روڈ پر دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی ، پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے وقوعہ سے اہم شواہد جمع کرلئے

Leave a reply