وزیر اعظم نے نواز شریف کی واپسی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی واپسی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، اب اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کی وطن واپس کیلئے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے پر بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں واضح ہدایات دیں کہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔