وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے مستقبل میں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ افغانستان میں جنگی فتوحات کے اعلانات شروع ہوئے تو سرحد سیل ہوگی پاکستان پرامن ،خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے-
وفاقی وزیر فواد نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستا ن موثر کردار ادا کررہا ہے افغانستان سے متعلق اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے،پاک افغان بارڈر کے 90 فیصد علاقے پر ہم باڑ لگا چکے ہیں-
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے انٹرویونے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی جہت کا تعین کیا ہے-
فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر امید کا اظہار کیاہے-
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ امریکا سےتجارت اپنےطریقےسےکرناچاہتےہیں چین اور امریکا دنیا کی دوبڑی اقتصادی طاقتیں ہیں پاکستان نے 1970میں چین امریکا تعلقات میں اہم کردار ادا کیا آج بھی پاکستان چین اور امریکا کے درمیا ن تناوَ کم کرنے کےلیے تیار ہے-