وزیرا عظم نے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی نمائندگی کے لئے گائیڈ لائنز دینگے۔ اجلاس میں ترجمانوں کو معیشت میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا جائیگا، اجلاس میں قانونی اصلاحات سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان سیاسی امور پر ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دینگے÷

اس سے قبل وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مودی حکومت کی مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کے خلاف سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید کہا تھا کہ اس کے ساتھ ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مشتعل جتھوں کے تشدد کا سلسلہ بھی دراز ہے۔ دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ قتل عام کا بازار گرم کرنے والے جرمن نازی نسل پرستوں کی خوشامد نے دنیا کو بالآخر دوسری عالمی جنگ میں جھونک دیا۔جوہری دوڑ میں مودی کاایجنڈا،پاکستان کو دھمکیاں قتل عام کیساتھ دنیاکے لئے بھیانک نتائج کاسبب بنیں گی۔

Shares: