وقت آنے پر عوام سیلابی صورتحال میں سیاست کرنے والوں سے حساب لیں گے. وزیر اعظم

0
35

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت آنے پر عوام سیلابی صورتحال میں سیاست کرنے والوں سے حساب لیں گے.

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزرا اور سرکاری افسران کو اسلام آباد میں اپنے ٹھنڈے کمروں سے باہر نکل کر عوام میں جانے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام یادرکھیں گے کون ان کے پاس آیا اور کون اسلام آباد میں بیٹھا رہا، امید ہے دو تین ہفتوں میں سیلابی پانی اترجائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے کون سیلاب پر سیاست اور کون خدمت کررہا ہے، وہ خاموش ہیں، لیکن ان کے اندر ناراضی، دکھ اور تکلیف ہے جسے وہ بیان نہیں کرپارہے، وقت آئے گا جب وہ اس بات کا حساب بھی لیں گے اور شاباش بھی دیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کا ذمہ دار نہ ہونے کے باوجود قیمت چکائی، انتونیو گوتریس نے بھی کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے زیراثر ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے اور اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات قیمتوں میں اضافے کے متحمل نہیں ہیں۔ واضح‌ رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل 13 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوا ہے۔ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا تھا۔ شرکا نے سیلاب کی صورت حال ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا ہے.

اجلاس میں وزیراعظم میان محمد شہباز شریف کو دس ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ادویات میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی۔ اور اس بارے میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ جبکہ موجودہ حالات میں ادویات مہنگی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے.
مزید یہ پڑھیں: وزیراعظم میاں محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔
جبکہ ایجنڈے کے مطابق حج کوٹہ سے اضافی بکنگ پر تحقیقات سے متعلق فیصلہ بھی آج کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم بجلی کی لاگت کا معیارمقررکرنے کی سمری بھی پیش کی گئی ہے علاوہ ازیں اس کے علاوہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 7 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے ای سی سی کے 8 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی دی گئی ہے۔

Leave a reply