15 ماہ بعد پولیو کا کیس، وزیراعظم اور بلاول کا اظہار تشویش،ہنگامی اجلاس طلب

15 ماہ بعد پولیو کا کیس، وزیراعظم اور بلاول کا اظہار تشویش،ہنگامی اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں 15 ماہ بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو کا کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیر کوقومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس طلب کرلیا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے حکام کو پولیو کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے

وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں الحمدللہ پاکستان نے بہت حد تک پولیو پر قابو پا لیا ہے اور ہم نے اپنی نسلوں کو معذور ہونے سے بچانا ہے آج 15 ماہ بعد پولیو کا ایک کیس جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے جو بہت قابل افسوس ہے پولیو کا ہنگامی اجلاس بلا کر موثر اور مربوط حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے متاثرہ علاقہ میں ہماری پولیو ٹیمیں دورہ کریں گی وائرس کی موجودگی کی وجوہات تلاش کریں گے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے میڈیا ،سول سوسایٹی اور علما کرام اپنا خصوصی کردار ادا کریں

پاکستان میں 15 مہینے بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے 22 اپریل 2022 کو قومی ادارہ صحت میں واقع پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے شمالی وزیرستان سے پولیو کیس کی تصدیق کی جو سال 2022 میں دنیا بھر سے رپورٹ ہونے والا تیسرا کیس ہے سیکرٹری صحت عامر اشرف نے کہا ہے کہ کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے جہاں سے ماحولیاتی نمونوں سے وائرس کی نشاندھی کی گئی تھی یہاں پر پہلے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں تا ہم کیس رپورٹ ہونا بچوں کے لئے باعث تشویش ہے اور بلا شبہ پاکستان اور دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کے لئے بڑا دھچکہ ہے ہمیں کیس رپورٹ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے تاہم ہم پرعزم ہیں

دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےملک میں 15 ماہ کے بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہارکیا ہے، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پولیو کیس کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے، انسدادِ پولیو کے لیئے حکمت عملی کو از سرِ نو مرتب کیا جائے،پوری قوم پولیو کے خاتمے کے لیئے پرعزم ہے، پولیو ورکرز کی کاوشیں و قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے ‘پولیو سے پاک پاکستان’ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا پولیو کی روک تھام کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15ماہ بعد پولیو واپس آگیا ، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے  عمران خان حکومت میں پولیو ختم ہو گیا تھا۔بل گیٹس پولیو خاتمے کو پاکستان کی عظیم کامیابی قرار دے چکے تھے عمران خان حکومت کیخلاف سیاسی ایڈونچر نے ملکی معیشت کی کمر توڑ دی

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب نے دیں اہم ہدایات

 تھانہ لاری اڈا کی حدود میں پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

پولیو ٹیم پر حملہ،ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

بلوچستان میں پولیو سے انکاری افراد کی تعداد میں 57 فیصد کمی

Comments are closed.