وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہوئی،
ملاقات میں دونوں ممالک کےوفودبھی شامل ہیں، امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں پاکستانی وفدمیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاک بھارت تنازع میں کردار ادا کرسکتے ہیں ،عمران خان دوست ہیں،ملاقات کرکےخوشی ہوئی،ہم کشمیرکی صورت حال پربات کریں گے
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کےساتھ دوبارہ ملاقات کرکےخوشی ہوئی،پاکستان خطےکےامن واستحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا،
واضح رہے کہ امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی یہ تیسری ملاقات ہے، پہلے دو ملاقاتیں امریکہ میں ہوئی تھیں جن میں امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی