وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ریاض امن معاہدے کا خیر مقدم

0
40

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں یمن میں قیام امن کے معاہدے کو سراہا گیا ہے.وزیرا عظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ریاض کے امن معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ریاض معاہدہ جسے سعودی عرب کی قیادت نے پایا تکمیل تک پہنچایا ہے اور متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے ، علاقے میں پائیدار امن کی طرف اہم قدم ہوگا ، اور اس سے خطے کے تنازع کو سیاسی طورپر حل کرنے میں مدد ملے گی.


واضح رہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کروایا، ان کا کہنا تھا کہ "ریاض معاہدہ” یمن کے سیاسی حل کی جانب قدم بڑھے گا، محمد بن سلمان نے کہا کہ معاہدے سے یمن میں استحکام کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

یمن میں حوثی باغیوں، جنوبی عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ ” ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ یہ معاہدہ ایک نئے صفحے کا آغاز ثابت ہو جس تحت یمن کے تمام فریقوں کے بیچ سچائی پر مبنی مکالمہ سامنے آئے تا کہ ایک سیاسی حل تک پہنچا جا سکے اور یمن کا بحران اختتام کو پہنچے”۔

یاد رہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدے پر دستخط کی تقریب منگل کے روز سعودی دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید موجود تھے۔

یمن میں حوثیوں‌ پھر کتنے بچوں‌ کی زندگی کے چراغ گل کر دیے

 

Leave a reply