وزیر اعظم شہباز شریف کے قازقستان پہنچنے پر نائب وزیراعظم نور سلطان بازیف نے استقبال کیا

0
37
Shehbaz Sharif

وزیر اعظم شہباز شریف کے قازقستان پہنچنے پر نائب وزیراعظم نور سلطان بازیف نے استقبال کیا

قازقستان کے نائب وزیراعظم نور سلطان بازیف نے شہبازشریف کا استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہے. ذرائع کے مطابق؛ وزیراعظم جمعرات کو کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔

وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایشیائی ممالک میں روابط، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک منفرد فورم کے طور پر کانفرنس کی اہمیت بھی اجاگر کریں گے۔ وزیر اعظم علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم ایشیائی کانفرنس کے رکن ممالک کے رہنمائوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن کا مقصد خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

سیکا ایشیا بھر کے 27 ممالک پر مشتمل بین الحکومتی فورم ہے جو کہ 1992 میں قائم کیا گیا۔ اس میں برصغیر ایشیا میں امن ، سلامتی اور سماجی و معاشی ترقی کے فروغ پر توجہ دی جاتی ہے۔ سیکا مذکرات اور تعاون کے ذریعے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے اہداف کے حصول کے لئے قابل قدر فورم ہے۔ یہ فورم 5 بڑے شعبوں میں اعتمادسازی کے اقدامات کو فروغ دیتا ہے جس میں معاشی سمت، ماحولیاتی سمت، انسانی سمت، نئے چیلنجز اور خطرات اور فوجی و سیاسی سمت شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
سیکا کے منشور اور اہداف کے تناظر میں وزیراعظم کی سربراہ اجلاس میں شرکت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان ایشیا میں روابط اور معاشی تعاون کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہورہاہوں ،سیکا روابط کے ذریعے ایشیا میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کو نئی جہت دے گی ،دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانا ت نے مربوط کوششوں کی اہمیت کو بڑھادیا

Leave a reply