وزیراعظم عمران خان سے روم میں قائم اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ ایم بیسلے نے ملاقات کی ہے
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی ادارہ خوراک کے کردار کی تعریف کی جو وہ ہنگامی حالات میں بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے اداروں کو خوراک کی معاونت فراہم کرنے اور دنیا بھر میں مختلف ملکوں میں خوراک اور غذائی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کررہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہاں چلائے جانے والے عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہوتا رہا ہے۔ پاکستان عالمی ادارہ خوراک کے ساتھ شراکت داری کی قدر کرتا ہے۔ وزیراعظم اور عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنے چاہییں جس کے نتیجے میں افغانستان میں کسی بھی انسانی المیہ سے بچا جاسکتا ہے اور ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے افغانستان میں خوراک کی معاونت کے لئے پاکستان کے سہولتی کردار پراظہار تشکر کیا۔ انہوں نے افغانستان کے عوام کو انسانی ہمدردی کے تحت معاونت جاری رکھنے کے طریقوں پر وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن