وزیراعظم سے بابراعوان کی ملاقات، نواز شریف اور زرداری کے لئے پریشانی بڑھ گئی

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دورہ امریکہ کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق مشاورت کی گئی،ملاقات میں پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے مشترکہ ٹی وی چینل بنانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اسلام کا تشخص بہتر بنانے کے لیے ٹی وی چینل کا قیام ناگزیر ہے، مسلمانوں کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے عالمی معیار کا چینل بنایا جائے گا،ٹی وی چینل کے ذریعے اسلام فوبیا سے جنم لینے والے مسائل کا تدارک ممکن ہو سکے گا،

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور سفارتی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،بابر اعوان نے وزیراعظم کو اقوام متحدہ میں تاریخی تقریر کرنے پر مبارک باد دی ،بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے وزیراعظم کی تقریر پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے،بین الاقوامی میڈیا میں بھی تقریر کے اہم نکات کو نمایاں انداز میں نشر کیا گیا،

ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

ملاقات میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قانونی امور پر بھی گفتگوکی گئی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق قوانین کی درستگی اور ترمیم ضروری ہے .

Comments are closed.