وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی ملنے پہنچ گئے
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی ملنے پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئی ہیں
وزیراعظم شہباز شریف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات میں وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے،وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا مولانا فضل الرحمٰن نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں پیش کئے گئے ملکی معیشت کے اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کابینہ کے مل کر ملک کو ان مشکل حالات سے نکالنے کے عزم کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا سردار اختر مینگل نے وزیرِاعظم کے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان نہ صرف قدرتی وسائل سے مالامال ہے بلکہ بلوچ افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا کر بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائے گی
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد حسین مگسی کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے وزیرِاعظم کی طرف سے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں وفاقی وزیر سردار اسرار ترین، سینیٹر انوارالحق، سینیٹر سرفراز احمد بگٹی، سینیٹر ثمینہ ممتاز، اراکین قومی اسمبلی احسان اللہ ریکی، روبینہ عرفان اور رکن صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی بھی شامل تھے
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری
پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار
امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان
جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات