وزیراعظم صاحب، غریب کرونا سے نہیں فاقہ کشی سے مریں گے، ثروت اعجاز قادری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی روک تھام کو فوکس اور غریب کو بھوک سے مرنے نہیں دینگے،وفاقی وصوبائی حکومتیں کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے اربوں کھربوں کے ریلیف پیکیج کا اعلان کررہی ہیں مگر ابھی تک حکومت کی طرف سے کسی غریب کو راشن تک مہیا نہیں کیا گیا،

ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ فلاحی تنظیموں کے کاموں کو حکومت اپنے کھاتے میں نہ ڈالے،غریبوں کو خوراک یا راشن نہیں پہنچا تو لاک ڈاؤن کرنا حکومت کے بس سے باہر ہوجائیگا،حکومت کے لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر پر عوام مکمل عمل کرنا چاہتے ہیں،فیڈرل اور سندھ گورنمنٹ فنڈز یا غریب کو راشن دینے کیلئے کوئی پالیسی نہیں دے سکیں،بھیڑچال چلی جارہی ہے جو کسی طور بھی مثبت قدم نہیں ہے،

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا

ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں غریبوں میں راشن وسبزیاں تقسیم کی جارہی ہیں،انشاء اللہ کراچی کے6 ڈسٹرکٹ میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع کرینگے،فلاحی جماعتوں کا موجودہ حالات میں کردار مثالی ہے،بتایا جائے حکومت کے کام اب کیا فلاحی ادارے کرینگے اور حکمران صرف اعلانات سے کام چلائینگے،ملک کا 25فیصد طبقہ پہلے ہی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان تھا 20فیصد وہ طبقہ جو روزکی بنیاد پر کماکر گذر بسر کررہا تھا فاقہ کشی پر مجبور ہوگیا ہے،اگر حکمرانوں کی ریلیف فنڈاور راشن دینے کی یہ ہی صورتحال رہی تو غریب کورونا کی بجائے فاقہ کشی سے موت کرینگے،

Shares: