وزیراعظم سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی سربراہی میں وکلاء تنظیموں کے عہدیداران کی ملاقات

0
41

وزیراعظم سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی سربراہی میں وکلاء تنظیموں کے عہدیداران کی ملاقات

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی سربراہی میں وکلاء تنظیموں کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی ،

وفاقی وزیر شفقت محمود، معاون خصوصی شہزاد اکبر، سنیٹر علی ظفر، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھے .

ملاقات میں شفقت محمود چوہان اور اشتیاق خان ممبران پاکستان بار کونسل، امجد اقبال خان وائس چیئرمین و سردار عبدالباسط خان چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل، زاہد محمود راجہ صدراسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، سید ریاض الحسن گیلانی صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان اور سردار عبدالرزاق صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی بینچ کے شریک ہوئے .

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت آئین و قانون کی بالا دستی اور بلا تفریق احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وکلا برادری کا انصاف کی فراہمی میں اہم ترین کردار ہے ۔

وکلا کے وفد نے حکومتی پالیسیوں کی مکمل تائید کے عزم کا اظہار کیا

Leave a reply