وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی ہے جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نگران حکومت کے قیام اور قومی اسمبلی کی تحلیل سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی علاوہ ازیں ملاقات میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بالکل سیف زون میں ہے اور شہباز شریف حکومت کی مینجمنٹ کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ نہیں کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 56 کروڑ ڈالر رہا ہے اور حکومتی کاوشوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی، جون میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 334 ملین ڈالر رہا، پچھلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا اور مالی سال2022-23 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارا 2.56ارب ڈالر رہا جب کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارا تقریباً 14.65 فیصد کم ہوا۔