:وزیر اعظم عمران خان سے ویوین رچرڈز، گریگ چیپل اور واٹسن کی ملاقات
باغی ٹی وی کی روپورٹ کے مطابق :وزیر اعظم عمران خان سے عالمی شہرت یافتہ سابق ویسٹ انڈین ماسٹر بیٹسمین سر ویوین رچرڈز اور اُسی عہد کے ایک اور بڑے کرکٹر اور آسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل نے ملاقات کی، اس موقع پر سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز کی یہ ملاقات وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی، جہاں وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سر ویوین رچرڈز اور گریک چیپل نے عمران خان کو وزیر اعظم کا عہدہ۔سنبھالنے پر مبارک باد دی
وزیر اعظم نے سرویوین رچرڈز، گریک چیپل اور شین واٹسن کو پاکستان میں خوش آمدید کہااس موقع پر سر ویوین رچرڈز نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ پرانی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ جب عمران خان کپتان تھے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوتے تھے۔سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔







