وزیرِ اعظم سے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ملاقات

0
78

وزیرِ اعظم عمران خان سے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ملاقات

ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عامر کیانی بھی موجود تھے

ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی .

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آزاد کشمیر کی دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں (پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس ) اپنے اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں شریک ہوں گی۔ تاہم کشمیر کے مسئلے پر دونوں پارٹیاں کے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے دونوں پارٹیاں مل کر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔

Leave a reply